کتاب کا تعارف:
یہ کتاب اُن لوگوں کے لیے ہے جو کسی کے بدل جانے سے ٹوٹ چکے ہیں، جو آج بھی اُن رشتوں کو دل سے یاد کرتے ہیں جنہوں نے وقت کے ساتھ یا فائدے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، بدل دیا، بھلا دیا۔
یہ اُن دوستوں، چاہنے والوں اور اپنے رشتہ داروں کے بارے میں ہے جو پہلے ہنسی کی وجہ تھے اور بعد میں خاموشی کی وجہ بن گئے۔
یہ کتاب اُن لمحوں کی کہانی ہے جہاں انسان نے جذباتی بن کر ہر بار اپنا دل ہار دیا اور بدلے میں بے حسی، نظراندازی یا دھوکہ پایا۔
ہم سب کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا انسان آیا ہوتا ہے جو ہمیں ہمیشہ کا وعدہ دے کر، ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا ہوتا ہے۔
یہ کتاب اُن سوالوں کا جواب ہے جو رات کے اندھیرے میں ہم اپنے آپ سے کرتے ہیں: "آخر لوگ کیوں بدل جاتے ہیں؟"
یہ کتاب سچ بتاتی ہے — بغیر کسی بناوٹ، بغیر کسی مروّت۔
📌 اس کتاب سے ہم نے یہ سیکھنا ہے: کہ بدلنا زندگی کا حصہ ہے، مگر ٹوٹ جانا ہمارا نصیب نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں سیکھنا ہے کہ خود کو بچاتے ہوئے بھی محبت کی جا سکتی ہے، لیکن خود کو مٹانا محبت نہیں — نادانی ہے۔
اس کتاب کی قیمت 150 روپے ہے پڑھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ" بٹن پر کلک کریں
